مارکہ حق ریلی اور یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے حناءفرحان ایڈوکیٹ

پاکستان کی ترقی، استحکام اور دفاع کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے ڈاکٹر نادیہ فرحان

مارکہ حق ریلی اور یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے حناءفرحان ایڈوکیٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر اور کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی (CDC) کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر عیسیٰ لیب، خیابانِ جامی برانچ کراچی میں یومِ تکبیر اور دفاعِ وطن کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے "مارکہ حق ریلی اینڈ سیلیبریشن" کا انعقاد کیا گیاتقریب کے انعقاد کا مقصد قوم میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور پاک افواج کی قربانیوں کو اجاگر کرنا تھا تقریب میں ڈائریکٹر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر حناء فرحان ایڈو کیٹ، سی او او ڈاکٹر نادیہ فرحان، سابق چیئرمین سینٹرل ریحان ہاشمی، ڈی جی 1122 بریگیڈیر (ر) وجاہت صبغت اللہ مہر، ایس ایس پی معزور علی، عبدالرحمان،خالد تواب، ابراہیم تواب،فضل کریم دادا بھائی، سید تراب شاہ،مدثر عالم،غلام محمد خان،پروگرام کواڈینٹر ہانیہ سید اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، شہریوں اور نوجوانوں نے شرکت کی جبکہ شرکاءکو پاکستان کی دفاعی کامیابیوں، قومی سلامتی اور ملکی استحکام سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی اس موقع پر مارکہ حق کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر حناء فرحان ایڈوکیٹ نے کہا کہ مارکہ حق ریلی اور یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جو قومی خود مختاری، استحکام اور دفاعی قوت کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ "مارکہ حق ریلی اینڈ سیلیبریشن" جیسے پروگرام نئی نسل میں حب الوطنی، قومی شعور اور ملک سے وفاداری کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر اور کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی (CDC) کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا اس موقع پر سی او او ڈاکٹر نادیہ فرحان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور دفاع کے لیے قومی یکجہتی ناگزیر ہے یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، عزم اور قربانی کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف قومی جذبے کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کو ملکی تاریخ اور دفاعی کامیابیوں سے بھی روشناس کراتی ہیں تقریب کے موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینٹرل ریحان ہاشمی نے تقریب کے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مارکہ حق ریلی اینڈ سیلیبریشن" قومی وقار اور پاکستان سے محبت کے اظہار کا خوبصورت ذریعہ ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی اور معاشرے میں اتحاد، حب الوطنی اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی تقریب کے موقع پر بریگیڈیر (ر) وجاہت صبغت اللہ مہر نے کہا کہ دفاعِ وطن کا جذبہ ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے مارکہ حق قوم کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی بہترین مثال ہے اس موقع پر ابراہیم تواب نے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور ترقی کی نئی منزلیں طے کرتا رہے تقریب کے موقع پر عبدالرحمان نے کہا کہ یومِ تکبیر اور دفاعِ وطن کا جذبہ ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے ہمیں قومی ترقی، استحکام اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے مل کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔