تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب کیا جائے گا، جبکہ نیتن یاہو کا قتل یا فرار ہونا اسرائیل میں بحران کی علامت ہوگا۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ صیہونیوں کی جڑیں اکھڑ رہی ہیں اور اسرائیل میں ایمبولینسوں کی مسلسل آوازیں ہماری کامیابی کی عکاسی کرتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دیوہیکل میزائلوں کے ذریعے اسرائیل کے صنعتی مراکز کو نشانے پر رکھا گیا ہے۔
0 تبصرے