کراچی، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ

خیال رہے کہ کراچی میں دودھ پہلے ہی مقررہ سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

کراچی، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ

کراچی: ڈیری فارمرز نے حال ہی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے یکم جون سے دودھ کی قیمت میں کیا گیا 10 روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد 10 جون سے کیا جائے گا، یعنی 10 جون سے شہر میں دودھ 210 روپے فی کلو کی سابقہ قیمت پر فروخت ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے یکم جون کو دودھ کی قیمت ازخود 10 روپے فی لیٹر بڑھادی تھی اور اس سلسلے میں ماضی کے برعکس کمشنر کراچی کے ساتھ کوئی اجلاس کیا گیا اور نہ ان سے اجازت لی گئی۔ خیال رہے کہ کراچی میں دودھ پہلے ہی مقررہ سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔