کوہاٹ (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں افغان طالبان کی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی حمایت یافتہ خارجیوں نے کوہاٹ میں ڈرون لانچ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے دو ڈرونز کو الیکٹرانک طریقے سے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا گیا، جبکہ ڈرون کے ملبے گرنے کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرات اور افغان طالبان کے سرپرستوں کے خلاف مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
0 تبصرے