واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اس لیے وہ اس کی مدت بڑھانا نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہر قسم کی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے اور ایران کے ساتھ جنگ کو ایک بہتر معاہدے کے ذریعے ختم کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاملات بہترین انداز میں سنبھال رہا ہے اور ایران کے پاس مذاکرات اور معاہدے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ہے اور امریکہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر چکا ہے، اب ایران نیوکلیئر سطح تک نہیں پہنچ سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ یہ جنگ مکمل طور پر جیت چکا ہے۔
0 تبصرے