لبنان میں جنگ بندی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا

لبنان میں جنگ بندی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھولی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آمد و رفت اس مشترکہ راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔ دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے، جبکہ تجارتی جہاز مقررہ راستے اور پاسدارانِ انقلاب نیوی کی اجازت سے گزر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 دن کی جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے۔