آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر

آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر

کینبرا (ویب ڈیسک) Australia نے اپنی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے دفاعی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل Susan Coyle کو آرمی چیف مقرر کیا ہے۔ جنرل سوزان کوئل رواں سال جولائی میں لیفٹیننٹ جنرل Simon Stuart کی جگہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئل کا فوجی کیریئر 40 سال پر محیط ہے، جس دوران انہوں نے افغانستان آپریشن اور مشرقِ وسطیٰ میں تعیناتی سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل سوزان کی تقرری آسٹریلوی فوج میں خواتین افسران کی تعداد بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جہاں خواتین اہلکاروں کو ہراسانی کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت آسٹریلوی دفاعی افواج میں خواتین اہلکاروں کی تعداد 21 فیصد ہے، جبکہ اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دینے والی خواتین افسران کا تناسب 18.5 فیصد ہے۔ آسٹریلوی دفاعی افواج نے 2030 تک فورسز میں خواتین کی مجموعی شمولیت کا ہدف 25 فیصد مقرر کیا ہے۔