ممبئی (ویب ڈیسک) – بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سونم کپور نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ہمیں آج اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔"
اداکارہ نے مزید لکھا، "ہماری فیملی بڑی ہو گئی ہے اور بیٹے کی پیدائش کے ساتھ ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں مزید بڑے ہو گئے ہیں۔"
سونم نے کہا، "وایو اپنے چھوٹے بھائی کے استقبال پر بہت خوش ہے اور ہم اس نئی زندگی کی آمد پر بہت خوش ہیں، جس نے ہمارے گھر کو خوشی اور وقار سے بھر دیا ہے۔ ہم اس نئے خوبصورت باب کی شروعات پر شکر گزار ہیں۔"
واضح رہے کہ سونم کپور نے آنند اہوجا سے مئی 2018 میں شادی کی تھی، اور اگست 2022 میں سونم نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا، جس کا نام "وایو" رکھا گیا تھا۔
0 تبصرے