اس جوڑے نے 15 مئی 2014 ء کو ایک خفیہ تقریب میں شادی کی تھی لیکن اس کا اعلان 2016 ء میں کیا
بولی وڈ اداکارہ امریتا راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلمی کیریئر کو بچانے کیلئے اپنی شادی کو دو سال تک دنیا سے چھپایا۔
امریتا راؤ اور شوہر آر جے انمول نے اپنے ایک یوٹیوب شو ’’کپل آف تِھنگز‘‘ میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی اور اس دوران کئی ایسی باتیں بھی بتائیں جو آج تک انکے حوالے سےایک راز تھیں۔
اپنے اس شو کی ایک قسط میں جوڑے نے انکشاف کیا کہ انہوں نے درحقیقت 2014 ء میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔
امریتا نے بتایا کہ 2013 ء میں جب انمول نے ان سے شادی کرنے کے لیے کہا تو وہ اس کے لیے تیار نہیں تھیں کیونکہ اس سے ان کے کیریئر کو نقصان پہنچ سکتا تھا، تاہم انمول نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر وہ 4،5 سال سے اپنے رشتے کو چھپا رہے ہیں تو کیوں نہ وہ خفیہ شادی کرلیں اور اس کو بھی دنیا کے سامنے ظاہر نہ کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ انمول کا یہ مشورہ سن کر انہوں نے فوراً شادی کیلئے ہاں کردی۔
امریتا نے مزید بتایا کہ انہوں نے شادی کی خفیہ تقریب منعقد کی جس میں انکے خاندان کے بہت سے افراد بھی شریک نہیں تھے۔
واضح رہے کہ اس جوڑے نے 15 مئی 2014 ء کو ایک خفیہ تقریب میں شادی کی تھی لیکن اس کا اعلان 2016 ء میں کیا اور انکے ہاں 2020 میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
0 تبصرے