پولیس رویے کے خلاف کل ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دیں گے جس میں صوبہ بھر کے خواجہ سرا شریک ہوں گے۔
پشاور میں خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف کل دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
چیئرپرسن ٹرانس ایکشن الائنس فرزانہ ریاض نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے قتل اور ان پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد سے ملی ہوئی ہے جبکہ ایف آئی آر کے اندراج میں بھی خواجہ سرا کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہیں۔
0 تبصرے