ثنا کی پہلی شادی کم عمری میں خاندان کی رضا مندی سے ہوئی تھی، جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثنا فیصل نے اپنی دوسری شادی کی دلچسپ کہانی بیان کر دی۔
ثنا فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی پہلی ملاقات اور شادی کے بارے میں بات کی۔
رپورٹ کے مطابق، ان کی پہلی شادی کم عمری میں خاندان کی رضا مندی سے ہوئی تھی، جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں۔
ثنا فیصل نے بتایا کہ پہلی شادی مشکل تھی، اور جب وہ شادی کے بعد مشکل حالات سے گزر رہی تھیں تو ان کے خاندان میں ایک شادی ہو رہی تھی، جس کے لیے وہ پاکستان واپس آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں فیصل قریشی نے انہیں پہلی بار دیکھا اور شادی کی پیشکش کرنا چاہی، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں تو معاملہ ختم ہو گیا۔
بعد ازاں، وہ واپس بیرون ملک چلی گئیں، مگر حالات بہتر نہیں ہوئے اور بالآخر طلاق ہو گئی۔
ثنا فیصل نے کہا کہ طلاق سے پہلے ہی فیصل قریشی نے فون کر کے شادی کی پیشکش کی اور کہا: "جیسا کہ آپ نے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی عدت ختم ہونے کے ایک دن بعد ہی ان کا نکاح فیصل قریشی سے ہوا۔
0 تبصرے