دنیا بھر میں کروڑوں لوگ دائمی کمر درد کا شکار ہیں اور ایک نئی طبی تحقیق میں اس مسئلے کو وٹامن ڈی کی کمی سے جوڑا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق جسم میں وٹامن ڈی کی کم سطح نہ صرف ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے بلکہ کمر درد کی شدت میں بھی اضافہ کر سکتی ہے۔
طبی رسالے Curious Journal of Medical Sciences میں شائع ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد میں وٹامن ڈی کی شدید کمی تھی، ان کے کمر کے نچلے حصے میں درد کی شدت زیادہ دیکھی گئی۔
وٹامن ڈی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟
ماہرین کے مطابق مناسب دھوپ لینا، مچھلی، انڈے اور فورتھیفائیڈ دودھ جیسی غذائیں وٹامن ڈی کی کمی کو دور کر سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کمر درد طویل عرصے تک برقرار رہے تو وٹامن ڈی کی سطح چیک کروانا ضروری ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی اکثر نظرانداز کی جاتی ہے، مگر بروقت تشخیص اور احتیاطی اقدامات سے دائمی کمر درد کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
0 تبصرے