ایک سال گزرنے کے بعد بھی لوگوں کی یادوں اور دعاؤں میں وہ زندہ ہیں’
معروف مذہبی اسکالر ، ٹی وی میزبان ،سماجی کارکن اور رمضان ٹرانسمیشن متعارف کروانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو بچھڑے سال ہوگیا۔
عامر لیاقت حسین کی برسی کے موقع پر سابقہ اہلیہ ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے جذباتی نوٹ شئیر کردیا، بشریٰ اقبال کی جانب سے ایک ایسا احساس ظا ہر کیا گیا جسے ہر سننے اور پڑھنے والا اشکبار ہوگیا۔
سابقہ اہلیہ ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے انسٹاگرام پر مرحوم عامر لیاقت حسین کی یادگار تصاویر شئیر کی گئیں ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘ کیسا ایک ہنستا کھیلتا انسان دنیا کی بے حسی کی نذر ہوگیا، وہ غیرت مند تھے جو اس دنیا کا سامنا کرنے سے گھبرا گئے اور روتے روتے اس گھناؤنی ویڈیو کی وجہ سے اتنے ڈپریشن اور اذیت میں آۓ کہ دنیا ہی چھوڑ گئے۔ اتنا آسان نہیں کسی کی عزت اور جان سے کھیل جانا۔ اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے‘۔
0 تبصرے