عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ خام تیل مہنگا ہو کر کئی ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مالیاتی منڈی میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے جہاں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی کے بعد اچانک نیچے آ گئی۔ ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں 4 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی اور یہ گھٹ کر 5 ہزار 150 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ اس سے قبل سونا 5 ہزار 594 ڈالر فی اونس کی تاریخی سطح تک پہنچا تھا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں قیمتیں تقریباً 4 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ خام تیل 71 ڈالر جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 65.56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کے رویے میں تبدیلی ان قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔
0 تبصرے