شتر گھن سنہا نے 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر دی

شتر گھن سنہا نے 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں شتر گھن سنہا نے گھریلو جھگڑے کے بعد 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے بسرک کی پیرا ماؤنٹ ایموشنز سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں 38 سالہ سافٹ ویئر انجینئر شتر گھن سنہا نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کیا اور پھر 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق شتر گھن سنہا کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور اس نے مبینہ طور پر بیوی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران بیوی کے ہاتھ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا۔ جب شتر گھن سنہا کی بیوی نے اپنی بہن کو تکلیف میں دیکھا تو پولیس کو فون کیا، جس پر سنہا بدنامی کے خوف سے گھبرا گیا اور اپنے کمرے میں بند ہو گیا۔ جب بیوی اور بہن نے دروازہ کھولنے کی دھمکی دی اور پولیس کے پہنچنے کا خدشہ بتایا تو شتر گھن سنہا نے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔