اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے۔ انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر حکومتی حلقے پانچ دن تک جھوٹ بولتے رہے، کل حکومت نے تسلیم کیا کہ ہم اڈیالہ جیل گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی بانی کے ذاتی ڈاکٹر عاصم اور آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر خرم اڈیالہ جیل آئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال میں پی ٹی آئی بانی کی آنکھوں کی سرجری کی گئی، تاہم عمران خان کے خاندان کو یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں اسپتال کیوں منتقل کیا گیا۔
0 تبصرے