پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی

پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر محمد شاہ کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گل پلازا سانحے کے بعد ٹریفک انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگنے کے بعد پلازا اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی تھی، ٹریفک جام ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کو بھی جائے وقوعہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل گل پلازا میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں 79 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔