تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ خطے کے ممالک میں جاری کشیدگی، امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتے تنازع کو مدِنظر رکھتے ہوئے یکم فروری سے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے تیار کردہ قیمتوں کے تخمینے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول (گیسولین) کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔