پیر جو گوٹھ: جرگہ نہیں ہوا، برادری کے لوگوں نے زبردستی بیان دلوایا، ماروی گهمرو کاروکاری جرگہ والے بیان سے مکر گئی

پیر جو گوٹھ: جرگہ نہیں ہوا، برادری کے لوگوں نے زبردستی بیان دلوایا، ماروی گهمرو کاروکاری جرگہ والے بیان سے مکر گئی

پیر جو گوٹھ: پیر گوٹھ کے قریب کاروکاری جرگہ معاملہ۔ خاتون اپنے دیے گئے بیان سے مکر گئی۔ برادری کے افراد نے زبردستی جرگہ سے متعلق بیان دلوایا، ایسا کوئی جرگہ نہیں ہوا۔ گاؤں فتح اللہ گهمرو کی رہائشی شادی شدہ خاتون ماروی گهمرو نے اپنے شوہر اظہر گهمرو کے ہمراہ میڈیا کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ سردار عزیر گهمرو کے پاس میری کاروکاری کا کوئی جرگہ نہیں ہوا، نہ دو بچياں دينے کا کها گيا ، نہ 27 لاکھ روپے جرمانہ اور نہ ہی قتل کا کوئی فتویٰ دیا گیا۔ برادری کے بااثر افراد نے زبردستی ایسا بیان دلوایا اور زبردستی تحریر لکھوائی۔ اس بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ چند روز قبل خاتون ماروی گهمرو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے برادری کے سردار عزیر گهمرو پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے جرگہ کر کے برادری کے نوجوان حمید گهمرو کے ساتھ کارو قرار دے کر دو سڱ چٹیاں، 27 لاکھ روپے جرمانہ اور قتل کا فتویٰ دیا ہے۔