تیرَاہ میں کوئی فوجی آپریشن جاری نہیں: سیکیورٹی ذرائع

تیرَاہ میں کوئی فوجی آپریشن جاری نہیں: سیکیورٹی ذرائع

کراچی (ویب ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تیرَاہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے ذریعے فتنوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں سیکیورٹی حکام نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، تیرَاہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا، تاہم علاقے میں دہشت گردوں، فتنہ ہندستان اور فتنہ خوارج کے گٹھ جوڑ کی موجودگی ہے، جس کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت حاصل کر لی گئی ہے، جبکہ جاری جنگوں کے تناظر میں جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی کام جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تیرَاہ میں آپریشن کے حوالے سے جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں، جبکہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ احساسِ محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چکے ہیں