اسلام آباد: انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کوریڈور (او آئی ای سی) کی جانب سے سرمایہ کاری فورم کا انعقاد

پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے

اسلام آباد: انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کوریڈور (او آئی ای سی) کی جانب سے  سرمایہ کاری فورم کا انعقاد

اسلام آباد ( ) انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کوریڈور (او آئی ای سی) کی جانب سے سرمایہ کاری فورم کا انعقاد ، جس میں چینی کاروباری وفد نے شرکت کی اور پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔ یہ تقریب میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں، پاکستانی کارپوریٹ شراکت داروں اور ملک بھر سے کاروباری اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ او آئی ای سی کے حکام کے مطابق، چینی وفد نے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ، کان کنی و معدنیات، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ اگرچہ مجوزہ منصوبوں کی مالی مالیت کا تعین تاحال نہیں ہو سکا، تاہم حکام نے متوقع سرمایہ کاری کو بڑی پیشرفت قرار دیا ہے، جس سے روزگار کے نمایاں مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اس حوالےسے یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی او ای سی کو تھنک ٹینک کی معاونت بھی حاصل ہے فورم سے خطاب کرتے ہوئے او آئی ای سی کے چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا کہ ادارہ طویل المدتی بین الاقوامی سرمایہ کاری شراکت داریوں کو فروغ دینے اور پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی منزل کے طور پر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ چینی وفد کی قیادت ڈونگ وی، ڈائریکٹر لیانگ اسکائی بلیو انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ نے کی، جنہوں نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی اداروں کے لیے بیرونِ ملک توسیع کے خواہشمند کاروباری حلقوں کو مختلف شعبوں میں وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی کارپوریٹ شرکاء میں سکندر علی، آپریٹنگ سینئر ڈائریکٹر سائنو کھاماسو پرائیویٹ لمیٹڈ، اور شاہ نواز شاکری، چیف ایگزیکٹو آفیسر سائنو اسکائی بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے۔تقریب کے دوران او آئی ای سی اور چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ او آئی ای سی کے مطابق، مزید تکنیکی اور تجارتی جائزوں کے بعد منصوبوں کے فریم ورک اور عملدرآمد کے شیڈول کا اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔ آئی او ای سی ایک پالیسی پر مبنی ایک متحرک ادارہ ہے جو قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں اور اقتصادی راہداریوں کی ترقی پر کام کر رہا ہے