امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران نے فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب نے فضائی حدود دینے سے انکار

امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران نے فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب نے فضائی حدود دینے سے انکار

تہران (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں امریکی بحری جہاز کی آبنائے ہرمز آمد اور ایران کے فوری ردعمل نے خطے کے سیاسی اور فوجی توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایران نے تین دن کی فوجی مشقوں کا اعلان کرتے ہوئے خلیج فارس کے اہم سمندری گذرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب اپنی فضائی حدود 25,000 فٹ کی بلندی تک بند کر دی ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب فضائی حدود میں لائیو فائر مشقیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹم جاری کر دیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہرمز کا یہ تنگ راستہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل منتقل ہوتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود یا سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔