بھارت میں مہلک وائرس نیپا کے کیسز میں اضافے کے سبب تھائی لینڈ، ملائشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ، ملائشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور نیپال کی سرحدوں اور ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق تیزی سے پھیلنے والے نیپا وائرس سے اموات کا خطرہ 40 سے 70 فیصد تک ہوتا ہے، اور اس سے بچاؤ کی ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی ہے۔
0 تبصرے