واشنگٹن (ویب ڈیسک) بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی اور دفاعی معاہدے پر امریکا برہم ہو گیا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک بھارت سے معاہدے کر کے درحقیقت اپنے ہی خلاف جنگ کی فنڈنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے یورپ کے مقابلے میں زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر ٹیرف عائد کیے گئے، مگر یورپ اسی بھارت کے ساتھ معاہدے کر رہا ہے۔
0 تبصرے