برلن (ویب ڈیسک) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔
رومانیہ کے وزیراعظم ایلی بلوژان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فریڈرک مرز نے کہا کہ ایسا نظام، جو اپنے ہی عوام کے خلاف کھلے تشدد اور خوف کے ذریعے اقتدار قائم رکھے، اس کے دن گنے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ چند ہفتوں کا بھی ہو سکتا ہے، اور اس حکومت کے پاس ملک پر حکمرانی کرنے کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی۔
0 تبصرے