کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازا کی تعمیر میں کم از کم دو سال لگیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح انسانی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے۔ وزیرِاعلیٰ نے سانحے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور رپورٹ کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔ اگر انکوائری رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو جوڈیشل انکوائری کروائیں گے، اور جو بھی ذمہ دار ثابت ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گل پلازا کو دوبارہ تعمیر کر رہی ہے، جس میں کم از کم دو سال کا وقت لگے گا۔ گل پلازا میں اتنے ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی پہلے تھیں، جبکہ تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں منتقل کیا جائے گا۔
0 تبصرے