ملیر (رپورٹ: عبدالرشید مورجھریو)
گلشنِ حدید کے علاقے میں ذاتی اور گھریلو تنازع کے دوران ایک بھائی نے مبینہ طور پر اپنے ہی بھائی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت ساجد بھٹو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم بھائی کا نام خالد بھٹو بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بھائیوں کے درمیان کسی ذاتی معاملے پر جھگڑا ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید تلخ کلامی میں تبدیل ہو گیا۔
اسی دوران غصے میں آ کر خالد بھٹو نے اسلحہ نکالا اور اپنے بھائی ساجد بھٹو پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ساجد بھٹو شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم خالد بھٹو موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
0 تبصرے