عمرکوٹ (رپورٹ: کانجی مل رکھیسر) – دو دن قبل بیدردی سے قتل ہونے والے 25 سالہ نوجوان محمد اسماعیل سمیجو کے والد سے تعزیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اس دُکھ بھری گھڑی میں ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی، ایم پی اے سید امیر علی شاہ، برادری کے معزز افراد، سیاسی اور سماجی رہنماؤں، شہریوں اور علاقے کے باشندوں نے گاؤں اَکلو سمیجا جا کر مقتول کے والد جمال الدین اور ورثاء کے ساتھ دلی ہمدردی اور گہرا دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ضلع سینئر نائب صدر برھان الدین کنبھڑ، ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، ضلع تھرپارکر ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٺيو، مختیارکار علی شیر سمیجو، سید ساجد علی شاہ، محمد اویس سمیجو اور خالد حسین خاصخیلی بھی موجود تھے۔
0 تبصرے