عمرکوٹ (رپورٹ: کانجی مل رکھیسر) – کنری میں فضل عمر انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ رحمت کالونی گراؤنڈ میں شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ تین دن تک جاری رہے گا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے دن چھ میچز کھیلے گئے:
پہلا میچ: گورنمنٹ ہائی اسکول ڈڈھرو اور گورنمنٹ طالب المولیٰ ہائی اسکول کے درمیان ہوا۔ ڈڈھرو الیون نے مقررہ 6 اوورز میں 62 رنز بنائے، جسے طالب المولیٰ کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
دوسرا میچ: سجن خان چانڈیو کی ٹیم نے 86 رنز بنائے، جسے گورنمنٹ قاضی سلطان ہائر سیکنڈری کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔
تیسرا میچ: گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری کی ٹیم نے 123 رنز اسکور کیے، جبکہ ڈی ویژن بُستان کی ٹیم 78 رنز بنا کر ہار گئی۔
چوتھا میچ: ہائی اسکول رسول آباد کی ٹیم نے 78 رنز بنائے، جسے گورنمنٹ بوائز اسکول بُستان کی ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت لیا۔
پانچواں میچ: لیجنڈ پبلک اسکول کی ٹیم نے 42 رنز بنائے، جس کے جواب میں خالد بن ولید اسکول کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
چھٹا میچ: ہائی اسکول دامون مل میگھواڑ کی ٹیم نے 37 رنز بنائے، جواب میں فائیو اسٹار اسکول نے تین اوورز میں ہدف مکمل کر کے 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
اس موقع پر مختلف اسکولوں کے پرنسپلز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
آج ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل میچ کل بروز جمعرات ہوگا۔
0 تبصرے