حیدرآباد: نامور شاعر آکاش انصاری کے قتل کیس میں ملزم شاهه لطيف کو سزائے موت سنا دی گئی

ڈاکٹر آکاش انصاری کو 15 فروری کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش جلا دی گئی تھی

حیدرآباد: نامور شاعر آکاش انصاری کے قتل کیس میں ملزم شاهه لطيف کو سزائے موت سنا دی گئی

حیدرآباد: نامور شاعر آکاش انصاری کے قتل کیس میں ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں عدالت نے ملزم شاہ لطیف کو سزائے موت سنائی۔ عدالت نے ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس کا 16 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ ملزم شاہ لطیف کو سینٹرل جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کو 15 فروری کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش جلا دی گئی تھی۔ آکاش کے قتل کا مقدمہ 17 فروری کو جان محمد انصاری کی درخواست پر بھٹائی نگر پولیس نے درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم شاہ لطیف نے دفعہ 164 کے تحت بیان دیتے ہوئے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس کا فیصلہ سننے کے لیے بڑی تعداد میں ان کے دوست، رشتہ دار، ساتھی اور مداح عدالت میں موجود تھے۔