جوہی: لغاری برادری میں جاری خونی تنازع پر حاکم خان نوحانی کی سربراہی میں جرگہ، 3 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ مقرر

معمولی بات سے شروع ہونے والے تنازع کے نتیجے میں 3 افراد قتل اور ایک زخمی ہو گیا تھا

جوہی: لغاری برادری میں جاری خونی تنازع پر حاکم خان نوحانی کی سربراہی میں جرگہ، 3 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ مقرر

جوہی: لغاری برادری کے درمیان جاری خونی تنازع پر حاکم خان نوحانی کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں ایم پی اے ڈاکٹر سجیلا لغاری، یوسی ٹوڑ کے چیئرمین جبار لغاری اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تین افراد کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا گیا۔ دولتانی لغاری گروپ کے علی خان لغاری اور محمد لغاری قتل ہوئے تھے، دونوں کی خون بہا ایک کروڑ 96 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ مرادو لغاری گروپ کے علی حسن قتل جبکہ علی شیر زخمی ہوا، جن پر ایک کروڑ 13 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا گیا۔ لغاری برادری کے درمیان معمولی بات سے شروع ہونے والے تنازع کے نتیجے میں 3 افراد قتل اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔