نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان مخالف فلم ’’دھرن دھَر‘‘ کے اداکار ندیم خان کو پولیس نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ وہ مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے ندیم خان کے گھر میں بھی ملازمت کر رہی تھی۔
خاتون کے مطابق دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور اداکار نے اس سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے وعدے پر اداکار نے گزشتہ دس برسوں کے دوران کئی مرتبہ اس کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اب اداکار نے شادی سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد اس نے اس کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس شکایت پر ندیم خان کو 22 جنوری کو گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔
0 تبصرے