علینہ عامر کی مبينه نامناسب ویڈیو لیک، ٹک ٹاکر نے حقیقت بتا دی

علینہ عامر کی مبينه نامناسب ویڈیو لیک، ٹک ٹاکر نے حقیقت بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے اسے ڈیپ فیک ویڈیو قرار دے دیا ہے اور پنجاب کے وزیراعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علینہ عامر کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر ٹک ٹاکر نے شدید ردِعمل دیا ہے۔ ٹک ٹاکر نے اس معاملے پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں اور گزشتہ ایک ہفتے سے خاموشی کے ساتھ سب کچھ دیکھ اور سن رہی تھیں، لیکن جب انہوں نے سینکڑوں پوسٹس دیکھیں جن میں لکھا تھا کہ علینہ عامر کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے، تو انہوں نے سوچا کہ ایسے لوگوں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی ذہنیت دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جو کسی کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ مطلب یہ کہ آپ غلط معلومات (مس انفارمیشن) پھیلا رہے ہیں، کم از کم یہ تو جانچ لیں کہ جو کچھ آپ شیئر کر رہے ہیں وہ واقعی اصل ویڈیو ہے بھی یا نہیں۔ علینہ عامر نے کہا کہ سی سی ڈی اس وقت پنجاب میں بہترین کام کر رہی ہے، وہ سہیل ظفر چٹھہ صاحب سے اپیل کرتی ہیں کہ اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور لڑکیوں کی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی لڑکی کی جعلی ویڈیوز بنا کر اسے بدنام کرنا بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ یہ عناصر صرف اداکاراؤں، ٹک ٹاکرز، انفلوئنسرز یا مشہور شخصیات کی ویڈیوز ہی نہیں بنا رہے بلکہ کئی عام لڑکیوں کی بھی جعلی ویڈیوز بنا کر ان کے اہلِ خانہ کو بھیجی جا رہی ہیں، جس کے باعث ان کی زندگیاں برباد ہو رہی ہیں۔ ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ الحمدللہ وہ ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جو ان پر مکمل اعتماد کرتا ہے اور وہ کبھی بھی ایسا کوئی عمل نہیں کریں گی جس سے ان کے خاندان کا اعتماد ٹوٹے۔ علینہ عامر نے اعلان کیا کہ جو بھی شخص انہیں جعلی ویڈیو بنانے والے کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، اسے وہ نقد انعام دیں گی۔