آٹے کی اضافی قیمتوں پر قابو پایا جائے اور عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کیا جائے: سید سردار شاہ
عمرکوٹ (کانجی مل ) صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا ضلع عمرکوٹ میں آٹے کی غیر قانونی اور اضافی قیمتوں پر سخت نوٹس، صوبائی وزیر سندھ سید سردار علی شاہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ پورے ضلع میں آٹے کی اضافی قیمتوں پر قابو پایا جائے اور عوام کو سستا اور معیاری آٹا حکومت کی مقررہ قیمتوں پر فراہم کیا جائے۔
صوبائی وزیر سندھ سید سردار علی شاہ کے نوٹس کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ کل سے تمام شہروں میں چھاپے مارے جائیں اور آٹے کی مناسب قیمتوں پر فروخت کی رپورٹ پیش کی جائے۔
0 تبصرے