لاڑکانہ میں فرسٹ گرین ہومیوپیتھک کانفرنس آرٹ کونسل میں منعقد

لاڑکانہ میں فرسٹ گرین ہومیوپیتھک کانفرنس آرٹ کونسل میں منعقد

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) – لاڑکانہ میں نجی ادارے دی الٹیمیٹ ایسوسی ایٹس کی طرف سے فرسٹ گرین ہومیوپیتھک کانفرنس آرٹ کونسل میں منعقد کی گئی۔ جہاں مہمانِ خصوصی صفدر علی مٹھياڻي، آزاد حسین، غلام حسین کھٹیاں، ڈاکٹر علی اکبر آرائیں، ڈاکٹر جنید بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی بابو اقبال، اعجاز احمد لغاری، عبدالمالک کھٹیاں، علی حسن پتوجو نے کہا کہ ہومیوپیتھک ادویات میں کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتا، ہومیوپیتھک کی دوائیں مرض کو جڑ سے ختم کر دیتی ہیں، زندگی میں صحت انسان کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہومیوپیتھک ایک پیشہ ہے جسے ڈاکٹر انجام دے رہے ہیں، اور لاڑکانہ میں یہ پہلا پروگرام ہوا ہے۔ امید ہے کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی ہوتے رہیں گے۔ ہومیوپیتھک کی ڈگری کے لیے لاڑکانہ میں کالج بھی کھولا گیا ہے۔