عوامی پریس کلب ملیر کے انتخابات 31 جنوری کو ہوں گے

عوامی پریس کلب ملیر کے انتخابات 31 جنوری کو ہوں گے

ملیر (رپورٹ: عبدالرشید مورجھریو) عوامی پریس کلب ملیر رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 31 جنوری کو ہوں گے۔ اس سلسلے میں پریس کلب کی نگران کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ نامزدگی فارم 26 جنوری کو جمع کروائے جائیں گے اور فارم 27 جنوری کو واپس لیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ 31 جنوری کو الیکشن کمیشن انتخابات کرائے گا اور نئے منتخب عہدیداروں کا اعلان کرے گا۔ نگران کمیٹی کے رہنماؤں نے پریس کلب کے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ شیڈول اور ہدایات کے مطابق عمل کریں۔