کراچی (پ ر )
انجمن فلاح ملک ویلفیئر میڈیکل کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم، نیو کراچی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس ہفتے بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں معروف معالجین ڈاکٹر شاہ جی اور ڈاکٹر صبا نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں، جہاں کثیر تعداد میں آنے والے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ضرورت مند افراد کو بلا معاوضہ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر انجمن فلاح ملک ویلفیئر کے صدر ملک محمد سلیم پنوار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد غریب، مستحق اور نادار عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مہنگے علاج کے بوجھ سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔
ملک محمد سلیم پنوار نے اس نیک مشن میں تعاون کرنے والے معزز شخصیات کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جناب سردار یاسین ملک صاحب، ان کے بھائی اسلم ملک صاحب، کورنگی انجمن کے صدر ملک ذیشان دائمہ صاحب اور برادری کے دیگر معزز افراد کی محنت، تعاون اور خلوص کے باعث ہی آج ہم غریب عوام کی خدمت فری میڈیکل کیمپ کی صورت میں کر پا رہے ہیں۔
فری میڈیکل کیمپ میں مستفید ہونے والے عوام نے انجمن فلاح ملک ویلفیئر اور ملک برادری کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے فلاحی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
0 تبصرے