ٹکٹ چیکر نے چلتی ٹرین میں خاتون کو تھپڑ مار دیا، معطل

ٹکٹ چیکر نے چلتی ٹرین میں خاتون کو تھپڑ مار دیا، معطل

لاہور (ویب ڈیسک) ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینر (ٹکٹ چیکر) کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر کے مطابق جھگڑا کرنے پر اسپیشل ٹکٹ ایگزامینر ارشاد کو معطل کیا گیا ہے اور اس کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں راستے میں سامان رکھنے پر جھگڑا ہوا تھا۔ خاتون مسافر کے ساتھ جھگڑے کا یہ واقعہ پانچ روز قبل پیش آیا تھا۔