انقرہ (ویب ڈیسک) ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہے۔
ترک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حاکان فیدان نے کہا کہ امید ہے اسرائیل کوئی مختلف راستہ اختیار کرے گا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ ایران پر حملہ کرنے کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا کوئی بھی قدم خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گا۔
حاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ایران کے حالیہ دورے کے دوران ایک دوست ملک کی حیثیت سے انہوں نے ایران کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا ہے۔
0 تبصرے