راولپنڈی (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی حمایت یافتہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا، جبکہ وہ علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
0 تبصرے