آئی سی سی نے بھارت میں میچز نہ کھیلنے پر بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا، اسکاٹ لینڈ شامل

آئی سی سی نے بھارت میں میچز نہ کھیلنے پر بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا، اسکاٹ لینڈ شامل

دبئی (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم شرکت کرے گی۔ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنی میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آئی سی سی کے مطابق اس معاملے پر تین ہفتوں سے زائد عرصے تک تفصیلی بات چیت کی گئی اور بی سی بی کے خدشات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی بی کے ساتھ تمام امور پر گفتگو کی گئی اور انہیں یقین دہانیاں بھی کروائی گئیں۔