ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سرینا چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی روک کر گرفتار کیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے انسانی حقوق کی سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سرینا چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی روک کر گرفتار کیا گیا، جبکہ دونوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جا رہے تھے۔
دونوں وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی وین میں سوار تھے، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور منظور ججہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ پہلے ہی اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کر چکے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہیں اور کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔
0 تبصرے