موبائل شوقین افراد کے لیے خوشخبری، 4 بڑے برانڈز کے 62 ماڈلز سستے ہونے والے

موبائل شوقین افراد کے لیے خوشخبری، 4 بڑے برانڈز کے 62 ماڈلز سستے ہونے والے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف بی آر کسٹمز نے بیرونِ ملک سے درآمد کیے گئے استعمال شدہ موبائل فونز کی نظرثانی شدہ کسٹمز ویلیو جاری کر دی ہے۔ نئی اور کم قیمتوں کے باعث چار بڑے برانڈز کے مجموعی طور پر 62 ماڈلز پر لاگو پی ٹی اے ٹیکس میں کمی آئے گی۔ نئی ویلیوایشن قیمتوں کے تحت ایک معروف برانڈ کے فونز کی کسٹمز ویلیو میں 32 فیصد سے لے کر 89 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ ویلیوایشن حکام کے مطابق، سابقہ طریقۂ کار میں قیمتیں بڑھا چڑھا کر ظاہر کرنے، انڈر انوائسنگ اور استعمال شدہ فونز کی گریڈنگ کے باعث کلیئرنس میں تاخیر ہوتی تھی، جس کا بوجھ بالآخر صارفین پر پڑتا تھا۔