اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ وہاں کیوں گئے؟جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں سے متعلق قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں، میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا اور 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کراؤں گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے کہا کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ دباؤ میں ہیں۔
اس پر اسپیکر نے جواب دیا کہ یہ ایسی کرسی ہے جس سے نہ حکومت خوش ہوتی ہے اور نہ ہی اپوزیشن۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ 18 سال سے کم عمر نوجوانوں سے متعلق قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں اور بہتر یہ تھا کہ یہ قانون سازی اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے، 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی شادیاں کرائیں گے اور وہ اپنا شدید احتجاج ایوان میں ریکارڈ کرا رہے ہیں، ہم ایسے قوانین کو ملک میں نہیں چلنے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اس مائنڈ سیٹ کے خلاف ہیں جس نے یہ قانون بنایا ہے، ایسی سیاست مناسب نہیں ہے۔
غزہ امن بورڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر پیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ وہاں کیوں گئے؟
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی جارحیت کو تقویت دے رہا ہے، ٹرمپ حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے، جبکہ امریکہ افغانستان، عراق اور لیبیا کو تباہ کر چکا ہے۔
0 تبصرے