وفاق چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر تعلم کے شعبے میں جدید اصلاحات کر رہا ہے۔ فرح ناز اکبر

وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں 26 ملین سکول سے باہر بچوں کو علمی دھارے میں لانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں

وفاق چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر تعلم کے شعبے میں جدید اصلاحات کر رہا ہے۔ فرح ناز اکبر

اسلام آباد؛وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن فرح ناز اکبر نے کہا ہےکہ چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیم کے شعبے میں نئی اور جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ایجوکیشن کو قومی ترقی میں کلیدی حیثیت دیتے ہیں اور علم و ہنر کو ہر بچے تک پہنچا نے کے لئے سرگرم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ایجوکیشن ڈے کے موقع پر راولپنڈی آرٹس،کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اُنہوں نے مزیدکہا کہ سکول سے باہر ہر بچے تک تعلیم کا بنیادی حق پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اڑھائی کروڑ سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی دھارے میں لانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن سر گرم عمل ہے ،طلباء کا بھی فرض ہے کہ وہ پوری ایمانداری اور لگن سے علم و ہنر کے حصول میں کاربند رہیں ۔ واضح رہے کہ 24 جنوری کو اقوام متحدہ نے تعلیم کا عالمی دن قرار دیا ہے۔ تقریب میں معروف سیاسی، تعلیمی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔