منظم اور باخبر کمیونٹیز ہی سماجی مسائل، منشیات اور جرائم کے خلاف موثر کردار ادا کر سکتی ہیں برگیڈئیر محمد عمر فاروق

کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی کی جانب سے سالانہ ڈنر کا انعقاد تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ایک بہترین مثال ہے محمد حنیف خان

منظم اور باخبر کمیونٹیز ہی سماجی مسائل، منشیات اور جرائم کے خلاف موثر کردار ادا کر سکتی ہیں برگیڈئیر محمد عمر فاروق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن ڈیفنس کے رہائشیوں کی نمائندہ تنظیم کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی ایسوسی ایشن (CDC) کی جانب سے سالانہ 9ویں ڈنر کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر محمد عمر فاروق، ریجنل کمانڈر اے این ایف تھے دیگر معزز شرکاءمیں پیٹرن اِن چیف محمد حنیف خان، بانی و صدر عبدالرحمان، چیئرمین محمود الحسن اعوان، سینئر نائب صدر فہد الیاس نینی تال والا، ریئر ایڈمرل (ر) تنویر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن محمد عمر فاروق علی ملک، ایس ایس پی ساوتھ محظور علی، چیئرمین ہیلتھ کمیشن ڈاکٹر خالد محمود، کوآرڈینیٹر سندھ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فہد شفیق، ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف فارن افیئرز عرفان سومرو، سابق سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ حکومتِ سندھ عبدالحلیم لاشاری، سی او او SICVD ڈاکٹر موسیٰ، ڈپٹی چیف سی پی کے عرفان ابوبکر، معروف تاجر گوہر حنیف و فرقان عبدالقادر، میجر ساجد اعوان و میجر سید عامر (ڈی ایچ اے ویجیلنس)، نائب صدر سی بی سی نجیب ولی، خرم سہگل، چیئرپرسن اے ڈی آر حمیرہ خان، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساوتھ صائمہ خان نیازی، پرنسپل ڈی ایچ اے مونٹیسوری شازیہ عادل، ہیڈ بی ایچ وائے ہسپتال کامران اصلی پری، محمد عمران (فلپائن قونصلیٹ)، دردانہ ارشد، ایم پی اے آصف موسی، ایم پی اے شارق جمال، جج جہانگیر خان، فضل داد بھائی، چنگیز خان، ریحان یاسین، دانش نفیس، عمران اسد خان، رضوان جعفر، ڈی ایس پی جاوید, فواد شیخ، سید خرم انیس، سی ڈی سی کی کور کمیٹی کے علاوہ ڈاکٹر اکرم سلطان، نفیسہ سعید، ہما بیگ، یوسف تنویر، ارم فواد، صدیق خان، ڈاکٹر ماہم، رخسانہ افضل، افنان الٰہی، حماد الرحمان، شارلین گل، حدیقہ جاوید، فہد مولائی، احسن الیاس، عائشہ الطاف، بلال الطاف، احمد الطاف، و دیگر عہدیداران اور معزز شخصیات موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر محمد عمر فاروق نے کہا کہ کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی کی جانب سے سالانہ ڈنر کا انعقاد نہ صرف رہائشیوں کے درمیان باہمی رابطے اور اتحاد کو فروغ دیتا ہے بلکہ ایسے پلیٹ فارم معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا بھی سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظم اور باخبر کمیونٹیز ہی سماجی مسائل، منشیات اور جرائم کے خلاف مو¿ثر کردار ادا کر سکتی ہیں، اور اے این ایف عوام کے تعاون سے معاشرے کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر پیٹرن اِن چیف محمد حنیف خان نے کہا کہ کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی کی جانب سے سالانہ ڈنر کا انعقاد علاقے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان میں اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ایک بہترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف کمیونٹی اور اداروں کو قریب لاتی ہیں بلکہ اجتماعی مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں کے لیے مشترکہ سوچ کو بھی تقویت دیتی ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی آئندہ بھی علاقہ مکینوں کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی تقریب کے موقع پر بانی و صدر عبدالرحمان نے کہا کہ سی ڈی سی کمیونٹی سروسز اور ویلفیئر کے تمام شعبہ جات میں سرگرم عمل ہے اور بغیر کسی فنڈنگ کے ملک گیر فلاحی اور ریلیف ورک جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی کیسز، احتجاج، میٹنگز اور تمام قانونی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے رہائشیوں کے مسائل کے مستقل حل کے لیے کوشاں ہے، جبکہ اداروں کے ساتھ موثر روابط اور تعلقات استوار کرنے کے لیے بھی مسلسل کام کر رہی ہے۔