کراچی میں حکومت کی رِٹ کہیں نظر نہیں آتی اور تاجر شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ 17 برسوں سے اقتدار میں شامل جماعتیں ترقی کے نام پر صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں
(کراچی پ۔ر) ذرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین فرخ احمد KP نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث تاجر ایک بار پھر بھتہ خوروں، ڈاکوو¿ں اور قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ایک خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومت کی رِٹ کہیں نظر نہیں آتی اور تاجر شدید عدم تحفظ کا شکار ہیںانہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں سے اقتدار میں شامل جماعتیں ترقی کے نام پر صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ ذاتی مفادات کے لیے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دیے جاتے ہیں جو مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوتے، جس سے لاگت میں اضافہ، کمیشن خوری اور کرپشن کو فروغ ملتا ہے، جبکہ عوام کو صرف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر ترقیاتی منصوبے آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں برسوں پہلے تھے فرخ احمد KP نے کراچی میں متعارف کرائی گئی الیکٹرک بسوں کو نمائشی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت صرف 8 فیصد علاقوں تک محدود ہے جبکہ 92 فیصد شہری اس سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث کمر اور جوڑوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ادویات کا استعمال بڑھ گیا ہے اور عوام مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیںآتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ، سانحہ بلدیہ، بوہری بازار اور حالیہ دنوں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک حادثات حکومت سندھ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی نااہلی اور رشوت خوری کا واضح ثبوت ہیں۔ ان واقعات میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیکڑوں افراد زخمی ہوئے اور تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، لیکن تاحال کسی ذمہ دار نے استعفیٰ نہیں دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور متاثرہ تاجروں کو مکمل معاوضہ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجروں کو اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے خود ہی اقدامات کرنا ہوں گے۔ تمام تاجر تنظیموں کو چاہیے کہ وہ شاپنگ سینٹرز، تجارتی اور رہائشی عمارتوں میں اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں، کیونکہ حکمران خود تو بلٹ پروف گاڑیوں اور سخت سیکیورٹی میں محفوظ ہیں، جبکہ عوام اور تاجر غیر محفوظ چھوڑ دیے گئے ہیںفرخ احمد KP نے حکومت کو تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ جعلی نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے انتہائی غیر جانبدار انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کرائے جائیں، سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، آزاد اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے اور فارم 47 کی بنیاد پر کی گئی قانون سازی کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی ہی مسائل کا حل ہے، بصورت دیگر ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جانا چاہیے
0 تبصرے