عمرکوٹ (کانجی مل رکهيسر)
خوارک محکمہ نے ضلعی فوڈ کنٹرولر وشن داس کو معطل کر دیا ہے۔ معطل کرنے کی وجہ عمرکوٹ ضلع میں آٹے کی فراہمی میں بدانتظامی اور عوام کو مہنگے آٹے پر مجبور کرنے کے الزامات ہیں۔
وشن داس کے پاس تھرپارکر کا اضافی چارج بھی تھا، مگر ان کے دور میں گندم کی بروقت تقسیم متاثر ہوئی، جس کے سبب عمرکوٹ کے شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق عوامی شکایات اور خوارک محکمہ کی تحقیقات کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور وشن داس کو معطل کیا گیا۔ عمرکوٹ کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خوارک کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں عوام مزید متاثر نہ ہوں۔
0 تبصرے