سندھ کے نامور کہانی کار اور شاعر محمد علی پٹھان کی نئی کتاب شائع

محمد علی پٹھان کی چونتیسویں کتاب "The River is Flowing Slowly" شائع، انگلش میں ترجمہ شدہ شاعری پر مشتمل

سندھ کے نامور کہانی کار اور شاعر محمد علی پٹھان کی نئی کتاب شائع

ملیر (رپورٹ: عبدالرشید مورجھریو) سندھ کے نامور کہانی کار، ڈراما نگار، شاعر اور کالم نگار محمد علی پٹھان کی چونتیسویں کتاب "The River is Flowing Slowly" شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب ان کی شاعری کا انگریزی میں ترجمہ شدہ مجموعہ ہے، جسے علی بخش پٹھان کی ترتیب کے ساتھ مرک پبلکیشن، کراچی نے شائع کیا ہے۔ کتاب کا "مہاگ" گل محمد عمرانی نے تحریر کیا ہے، جبکہ "پیش لفظ" پروفیسر محمد ہاشم سولنگی نے لکھا ہے۔ کتاب میں محمد علی پٹھان کی شاعری پر جام جمالی، پروفیسر مختیار سمون، نوید سندیلو، احمد سلطان کهوسو اور رفیعہ بخاری کے تفصیلی اور مختصر تجزیات شامل ہیں، جو کتاب کی زینت بن رہے ہیں۔ بیک ٹائٹل کے لیے سیٹ پروفيسر عبدالوحید چانڈيو کی تحریر کردہ ہے۔ شاعری کے مترجمین میں گل محمد عمرانی، لطیف نوناری، پروفیسر محمد ہاشم سولنگی، جام جمالی، نوید سندیلو، عبدالوحید چانڈيو، زین العابدین جیسر، آصف رزاق مہر اور غزل تنيو کے نام شامل ہیں۔ محمد علی پٹھان نے اس کتاب کا ارپنا اپنے محسن دوست قاضی منظور کو کیا ہے۔ یہ کتاب سندھ کے تمام بڑے بک اسٹورز پر دستیاب ہے۔