عباس ملاح اور جمن ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ہاشم انڑ اور عبدالحفیظ زخمی
سجاول (رپورٹر)
سجاول کے علاقے میں بارش کے باعث سیدپور کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ڈمپر، سوزوکی، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں سوزوکی سوار عباس ملاح اور جمن ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ہاشم انڑ اور عبدالحفیظ زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو سجاول سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں شامل سوزوکی ڈرائیور ہاشم انڑ اور عبدالحفیظ کو طبی امداد دینے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب فوری طور پر کراچی ریفر کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے اور زخمی افراد سجاول شہر کے وارڈ نمبر ایک سے تعلق رکھتے ہیں۔
0 تبصرے